Tech Design

Technical and news updates

Unlimited Web Hosting

نیب نےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

  Unknown      
لاہور(نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی اور پنچاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں بھی طلب کر لیا ہے ۔ فواد حسن فواد کے انکشافات پر مزید طلبیوں کا بھی امکان ، مزید سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کیا گیا،نیب لاہور نے شہباز شریف کو20اگست کو دوپہر دو بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اس کیس میں فواد حسن فواد کی گرفتاری کے بعد ہونے والے انکشافات کی روشنی میں تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی آشیانہ اقبال میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کو 16جولائی کو نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے الیکشن میں مصروفیات کے باعث طلبی موخرکرنے کی درخواست کی تھی ۔نیب نے شہباز شریف کو 20اگست کو پنچاب پاورڈویلپمنٹ کیس میں بھی طلب کیا ہوا ہے۔نیب ذرائع نے بتایا ہےکہ آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔ فواد حسن فواد نے پنجاب حکومت کےکئی سابق افسران وعہدیداران کےخلاف بھی انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں نیب مزید افسران کو بھی طلب کر سکتا ہے، آشیانہ اقبال سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
گیا ہے ۔
logoblog

Thanks for reading نیب نےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment